QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹر سعود مجید کا دورہ ملتان، کارکنوں میں ہاتھا پائی

23 Sep 2013 04:08

اسلام ٹائمز: تفصیل کے مطابق حمزہ شہباز کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں ملتان میں ن لیگ کی ہار کی وجوہات جاننے کیلئے چودھری مجید سعود ملتان آئے تو ضلعی اور سٹی قیادت کے کارکن ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے لگے جس پر ضلعی قیادت نے احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹر ممبر قومی اسمبلی چودھری سعود مجید کی ملتان آمد پر سرکٹ ہائوس میں ضلعی و سٹی عہدیداران اور کارکنوں کی موجودگی میں ہاتھا پائی گالم گلوچ اور دھکم پیل ہو گئی۔ ضلعی اور سٹی دونوں تنظیموں نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ تفصیل کے مطابق حمزہ شہباز کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں ملتان میں ن لیگ کی ہار کی وجوہات جاننے کیلئے چودھری مجید سعود ملتان آئے تو ضلعی تنظیم کا اجلاس سرکٹ ہائوس اور سٹی تنظیم کا اجلاس سابق ایم پی اے عامر انصاری کے ڈیرے پر ہونا طے پایا۔ جونہی ضلعی عہدیداران کا اجلاس شروع ہوا۔ سٹی عہدیدار رانا شاہد الحسن، الیاس بھٹی اکرم شہزاد فرحان انصاری و دیگر سرکٹ ہاوس آ گئے جس پر ضلعی قیادت نے اعتراض کیا اور ن لیگ کی اہم نشستوں پر شکست کا ایک دوسرے کو الزام دیتے الیاس بھٹی اور حفیظ جوئیہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ ضلعی اور سٹی قیادت کے کارکن ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے لگے جس پر ضلعی قیادت نے احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کر دیا جس بناپر ضلعی تنظیم کا اجلاس اپنے وقت سے لیٹ شروع ہوا۔


خبر کا کوڈ: 304410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304410/مسلم-لیگ-ن-جنوبی-پنجاب-کے-کوارڈینیٹر-سعود-مجید-کا-دورہ-ملتان-کارکنوں-میں-ہاتھا-پائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org