QR CodeQR Code

لاہور زیادتی کیس کے خلاف بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ، واک

23 Sep 2013 03:59

اسلام ٹائمز: شرکائے واک نے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف
بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے مطالبات درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں لاہور میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور معصوم بچی سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز و ڈائیکٹوریٹ آف فاصلاتی تعلیم کے طلباو طالبات نے مذکورہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کی قیادت میں واک میں شرکت کی۔ شرکائے واک نے خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات درج تھے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ واک میں ڈاکٹر صباء، ڈاکٹر ظہور احمد، افسر تعلقات عامہ یونیورسٹی مرزا اعجاز بشیر، ثریا شہاب، نصراللہ سمیت طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 304414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304414/لاہور-زیادتی-کیس-کے-خلاف-بہائوالدین-زکریا-یونیورسٹی-میں-احتجاجی-مظاہرہ-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org