QR CodeQR Code

عسکریت پسندوں سے مذاکرات کے حامیوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، آصف زرداری

23 Sep 2013 10:52

اسلام ٹائمز:پشاور میں گرجا گھر پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے، کیوں کہ ہماری زندگی اور ہماری بقاء کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں گرجاگھر پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن شہریوں پر اس ظالمانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس حملے سے ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ عسکریت پسندوں کو مذاکرات کے لئے راضی کیا جا سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔ کیوں کہ ہماری زندگی اور ہماری بقاء کو دہشتگردوں سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان ملک دشمن عناصر سے جرات سے لڑنا ہوگا۔ صدر زرداری نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بحالی کے عمل میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ آصف زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے چرچ کا دورہ کیا اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 304454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304454/عسکریت-پسندوں-سے-مذاکرات-کے-حامیوں-کی-آنکھیں-کھل-جانی-چاہئیں-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org