0
Monday 23 Sep 2013 13:27

پاکستان میں 2002ء سے اب تک 372 خودکش دھماکے ہوئے

پاکستان میں 2002ء سے اب تک 372 خودکش دھماکے ہوئے

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں2002ء سے شروع ہونے والے 372 خودکش دھماکوں میں 5855 افراد جاں بحق جبکہ 12158 سے زائد زخمی ہوئے، پشاور میں 8 سال کے دوران سب سے زیادہ 37خود کش حملے ہوئے جن میں367 افراد جاں بحق جبکہ 900 سے زائد زخمی ہوئے۔ خودکش حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان 18اکتوبر2007ء کو بینظیر بھٹو کے کراچی میں استقبال کے دوران ہوا جس میں144 افراد جاں بحق جبکہ 560 سے زائد زخمی ہوئے۔ 2002ء میں پہلا خودکش دھماکا ہوا جس میں34 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے، یہ دھماکا 8 مئی 2002ء کو شیرٹن ہوٹل کراچی میں ہوا تھا۔ 2003ء میں 2 خودکش حملے ہوئے جن میں 69 افراد جان بحق جبکہ 103 زخمی ہوئے۔

2004ء میں 7خودکش دھماکوں میں 89 افراد ہلاک321 زخمی ہوئے۔ لاہور میں پہلا خود کش حملہ 10 اکتوبر 2004ء میں موچی گیٹ کے مقام پر ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والے خودکش حملہ میں محترمہ بے نطیر بھٹو سمیت 32 افراد جاں بحق ہوئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔2005ء میں 4 خودکش دھماکے ہوئے جن میں 84 افراد ہلاک جبکہ 219 زخمی ہوئے۔ 2006ء میں7 خودکش دھماکوں میں 161 افراد ہلاک جبکہ352 زخمی ہوئے۔ 2007ء میں 54 خودکش حملوں میں 765 افراد ہلاک اور1677 زخمی ہوئے۔

2008ء میں 59 خود کش دھماکے ہوئے جن میں893 افراد ہلاک جبکہ 1846 زخمی ہوئے۔ 10 جولائی 2008ء کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر خودکش حملہ میں پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے۔ 11 مارچ 2008ء کو لاہور میں ایف آئی اے کے ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ ہوا جس میں 31 افراد جاں بحق جبکہ 200 زخمی ہوئے۔

2009ء میں76 خودکش دھماکے ہوئے جن میں949 افراد ہلاک جبکہ 2356 زخمی ہوئے۔ 27 مئی 2009ء کو لاہور میں پولیس ایمرجنسی 15 اور سی سی پی او آفس پر خودکش حملہ ہوا جس میں پولیس آفیسران اور اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق جبکہ 328 افراد زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2010ء سے 2013ء تک مذہبی اقلیتوں پر 203 حملے ہوئے جن میں سے 77 حملے صرف شیعہ برادری پر کیے گئے ہیں۔ 2010ء میں 49 خودکش حملوں میں1167 افراد ہلاک جبکہ 2199 افراد زخمی ہوئے۔ 2011ء میں 41 خودکش دھماکے ہوئے جن میں 628 افراد ہلاک جبکہ 1183 افراد زخمی ہوئے۔

2012ء میں 39 خودکش دھماکے ہوئے جن میں 365 افراد ہلاک جبکہ 607 افراد زخمی ہوئے۔ 2012ء کے دوران 2 مارچ کو خیبر ایجنسی میں ہونے والے خودکش حملہ میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے۔ 11 مارچ کو پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں 18 افراد جاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوئے۔ 4 مئی کو باجوڑ میں ہونے والے خودکش حملہ میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 72 افرد زخمی ہوئے۔ 8 جون کو پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔ 21 نومیر 2012ء کو راولپنڈی میں ہونے والے خودکش حملہ میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔ 29 نومبر 2012ء کو فاٹا میں ہونے والے خودکش حملہ میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے۔ 

جبکہ رواں سال کے دوران کل 33 خودکش دھماکوں میں 671 افراد جاں بحق جبکہ 1300 سے افراد زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
2013ء میں پہلا خودکش حملہ یکم فروری کو ہنگو میں ہوا جس میں 29 افراد جاں بحق اور 47 افراد زخمی ہوئے۔ 2 فروری کو لکی مروت میں ہونے والے حملہ میں 36 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔
14 فروری2013ء کو ہنگو میں ہونے والے حملہ میں 11 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوئے۔ اسی روز بنوں میں بھی خودکش حملہ ہوا جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
18 فروری 2013ء کو پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔
18مارچ 2013ء کو جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں ہونے والے حملہ میں 5 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہوئے۔
19مارچ 2013ء کو خیبر ایجنسی میں خودکش حملہ میں 48 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
23مارچ 2013ء کو میرانشاہ میں ہونے والے حملہ میں 19 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے۔
29 مارچ 2013ء کو پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے۔
21جون 2013ء کو پھر گلشن کالونی پشاور میں خودکش حملہ ہوا جس میں 29 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوئے۔
10 جولائی 2013ء کو علمدار روڈ کوئٹہ کے مقام پر خودکش حملہ ہوا جس میں 106 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ اسی روز مینگورہ سوات میں ہوا جس میں 31 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔
26 جولائی 2013ء کو پاراچنار میں ہونے والے خودکش حملہ میں 62 افراد جاں بحق اور 180 افراد زخمی ہوئے۔
8 اگست 2013ء کو پولیس لائن کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملہ میں ڈی آئی جی فیاض سنبل سمیت 39 پولیس آفیسران اور اہکار جاں بحق ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 304515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش