QR CodeQR Code

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے تیاریاں مکمل ہیں،امریکی سینیٹر

8 Jul 2010 12:18

اسلام ٹائمز:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد لائبرمین کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششیں اور حالیہ معاشی پابندیاں کام نہ آئیں،تو طاقت کے سوا دوسرا کوئی حل نہیں ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن جوزف لائبرمین نے کہا ہے، کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد لائبرمین کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششیں اور حالیہ معاشی پابندیاں کام نہ آئیں،تو طاقت کے سوا دوسرا کوئی حل نہیں ہے۔
اس سے قبل جوزف لائبر مین نے سینیٹر مکین اور لنڈسے گراہم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایران کے جوہری تنصیبات پرفوجی حملے کے حوالے سے کانگریس میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔اور ایران کو جوہری قوت بننے سے روکنے کے لیے ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کا استعمال ضرور کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 30466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/30466/ایران-کی-جوہری-تنصیبات-پر-حملے-تیاریاں-مکمل-ہیں-امریکی-سینیٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org