QR CodeQR Code

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کے وفد اور علامہ خورشید جوادی کی متاثرہ مسیحی خاندانوں سے تعزیت

23 Sep 2013 19:25

اسلام ٹائمز: علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ نے صرف مسیحی برادری کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ پاکستان کا ہر شہری اس سانحہ پر رنجیدہ ہے۔ملت تشیع دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، اس وجہ سے ہم آپ کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے علامہ خورشید انور جوادی کے ہمراہ سانحہ چرچ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور بشپ حضرات سے ملاقات کی۔ اور اظہار تعزیت و افسوس کیا۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی، صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش، ضلع پشاور کے قائمقام سیکرٹری جنرل منصور الحسن اور ضلعی میڈیا سیکرٹری عدنان عباس شامل تھے۔ وفد نے ملت جعفریہ کی جانب سے مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ نے صرف مسیحی برادری کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ پاکستان کا ہر شہری اس سانحہ پر رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، اس وجہ سے ہم آپ کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر موجود بشپ حضرات اور متاثرہ خاندانوں نے اظہار یکجہتی کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ہم اہل تشیع کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، ہم بھی آپ کی طرح پرامن اور محب وطن شہری ہیں، شائد اسی وجہ سے ہمین یہ سانحہ برداشت کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 304665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304665/پشاور-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-اور-علامہ-خورشید-جوادی-کی-متاثرہ-مسیحی-خاندانوں-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org