QR CodeQR Code

سیاسی رہنماؤں کا پشاور دھماکے کے خلاف ردِ عمل

23 Sep 2013 20:32

اسلام ٹائمز: صوبہ خیبرپختونخواہ حکومت نے 3 روزہ سوگ کے علاوہ ہلاک شدگان کیلئے 5 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہا پشاور بم دھماکوں کو بربریت اور غیرانسانی فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے اسے حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔ جماعتِ اسلامی کے سربراہ منور حسن نے پشاور بم دھماکوں پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت نہیں کرسکتی تو کم از کم عیسائی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ پاکستان علما کونسل نے کوہاٹی گیٹ کے سانحے کی شدید مذمت کی ہے۔ کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے۔ اس دکھ اور صدمے کی گھڑی میں ہم اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ ہیں۔ 

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ اسلام آباد سے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے اس طرح کا کوئی واقعہ ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخواہ حکومت نے 3 روزہ سوگ کے علاوہ ہلاک شدگان کیلئے 5 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 304699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304699/سیاسی-رہنماؤں-کا-پشاور-دھماکے-کے-خلاف-رد-عمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org