QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے، تحریک انصاف ملتان کا مطالبہ

24 Sep 2013 04:41

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملا مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات، طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی مسائل کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف ملتان کے رہنمائوں کا ایک اجلاس خاکوانی ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میزبان ڈاکٹر خالد خاکوانی کے علاوہ چوہدری خالد جاوید وڑائچ، رانا عبدالجبار، میجر (ر) مجیب احمد خان، ندیم قریشی، اعظم خان خاکوانی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا کہ (ن) لیگ کی ناقص حکمت عملی کی بدولت عوام کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور میاں برادران فوری ریلیف دینے کی بجائے 5 سالہ منصوبہ بندی کی پلاننگ میں مصروف ہیں۔ بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے ان سے چشم پوشی کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ 

چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملا مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ رانا عبدالجبار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں غیر سنجیدہ دکھائی دیتی ہے۔ ندیم قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی الیکش ناگزیر ہو چکے ہیں اور پنجاب حکومت تاخیری حربے استعمال کر کے اس جمہوری عمل میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد میں تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں نظریاتی کارکوں کو آگے لایا جائے۔ انہیں نظرانداز کیا گیا تو مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 304784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304784/بلدیاتی-انتخابات-میں-نظریاتی-کارکنوں-کو-آگے-لایا-جائے-تحریک-انصاف-ملتان-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org