QR CodeQR Code

صرف تشدد ترک کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، عمران خان

24 Sep 2013 10:33

اسلام ٹائمز: عمران خان نے یہ تجویز دی کہ جو جنگ بندی کے لئے تیار نہیں ان کی مخالفت کی جانی چاہئیے اور بات چیت صرف ان کی ساتھ کی جائے جو مذاکرات چاہتے ہیں۔ درحقیقت معصوم لوگوں اور یہاں تک کہ ایک پوری برادری کے قتلِ عام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ کل بروز پیر کو تحریکِ انصاف میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے عمران خان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے بھی پشاور میں واقع مسیحی برادری کے چرچ پر حملہ کیا، اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ فاٹا اور خیبر پختونخوا جہاں پی ٹی آئی کی حکمرانی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی میں دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے ایک مضبوط حامی عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات صرف انہی کے ساتھ کیے جائیں گے، جو تشدد کا راستہ ترک کر کے ریاست کی عملداری کو قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن کی بحالی چاہتے ہیں تو جو تشدد کے ایجنڈے پر کام کرتے اور معصوم لوگوں پر دہشت گردانہ حملے کرتے ہیں، ان لوگوں سے الگ کریں جو جنگ بندی کے لئے تیار ہیں اور پاکستان کے آئین کے تحت مذاکرات پر آمادہ ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اس پر کچھ زیادہ بات نہیں کی لیکن انہوں نے یہ تجویز دی کہ جو جنگ بندی کے لئے تیار نہیں ان کی مخالفت کی جانی چاہئیے اور بات چیت صرف ان کی ساتھ کی جائے جو مذاکرات چاہتے ہیں۔ درحقیقت معصوم لوگوں اور یہاں تک کہ ایک پوری برادری کے قتلِ عام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 304820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304820/صرف-تشدد-ترک-کرنے-والوں-کے-ساتھ-مذاکرات-کیے-جائیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org