0
Thursday 8 Jul 2010 20:54

حزب اللہ کی تعریف،سی این این کی سینئر ایڈیٹر برطرف

حزب اللہ کی تعریف،سی این این کی سینئر ایڈیٹر برطرف
نیویارک:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق سی این این نے مشرق وسطٰی میں اپنی سینئر ایڈیٹر کو حزب اللہ کے مرحوم رہنما آیت اللہ محمد فضل اللہ کیلئے اچھے الفاظ استعمال کرنے پر برطرف کر دیا۔ بیس سال سے امریکی ٹیلی وژن نیٹ ورک کیلئے کام کرنے والی اوکٹیویا نصر کو صرف حزب اللہ کے رہنما کی تعریف کرنے پر برخاست کر دیا۔
اوکٹیویا نے یہ الفاظ ٹیلی وژن کے کسی پروگرام میں نہیں کہے،بس انٹرنیٹ پر ٹویٹر ویب سائٹ پر لکھے تھے اور اگلے ہی روز اوکٹیویا نے معافی مانگنا بھی شروع کر دی تھی،لیکن سی این این کی انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر برطرف کر دیا۔اوکٹیویا کی برطرفی امریکی حکومت یا اداروں کی جانب سے یہ پہلی کارروائی نہیں،اس سے پہلے اسرائیل کے خلاف جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر وائٹ ہاوٴس کی معمر ترین صحافی ہیلن تھامس کو بھی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
خبر کا کوڈ : 30508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش