QR CodeQR Code

نواز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، اقتصادی تعاون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

25 Sep 2013 02:29

اسلام ٹائمز: نیویارک میں ہونیوالی اس ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس پر کسی کو بھی شک نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے کہا ایران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور آئندہ بھی اس کا ساتھ دیتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں میں اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اور خطے کی صورتحال پر بات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، تمام مسلم ممالک کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت دہشتگردی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ایران خطے میں پیدا ہونیوالی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے، انہوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جس پر کسی کو بھی شک نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے کہا ایران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور آئندہ بھی اس کا ساتھ دیتا رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماﺅں نے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عندیہ دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 305153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/305153/نواز-شریف-کی-ایرانی-صدر-سے-ملاقات-اقتصادی-تعاون-خطے-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org