QR CodeQR Code

جامعہ قراقرم گلگت میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

23 Sep 2013 20:59

اسلام ٹائمز: طلبا و طالبات نے یوم سوگ منایا اور شمع جلا کر پشاور دھماکے کے لواحقین سے ہمددری اور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ پلے کارڈرز اور بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں طلبہ و طالبات نے سانحہ پشاور میں جاں بحق ھونے والے مسیحی افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے ساتھ دہشتگردی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کے مین کوریڈور کے بالمقابل مرکزی مقام پر شمع روشن کرکے لواحقین سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے علامتی پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور مختلف طلبا راہنماوں نے اس اندوہناک اور دلخراش سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردوں سے مزاکرات کرکے انکی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے انکے خلاف ٹھوس و عملی اقدامات اٹھا کر ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 305202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/305202/جامعہ-قراقرم-گلگت-میں-مسیحی-برادری-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-شمعیں-روشن-کی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org