0
Friday 9 Jul 2010 12:09

اقوام متحدہ نے خطرناک جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کی مذمت کر دی

اقوام متحدہ نے خطرناک جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کی مذمت کر دی
اسلام ٹائمز – فارس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم نے مقبوضہ فلسطین میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف خطرناک جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں انہیں پینے والے پانی سے محروم کرنا بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کمیٹی میں اسرائیلی نمائندوں سے 13 اور 14 جولائی کو ان جنگی جرائم کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے گھروں کی مسماری، انہیں زبردستی اپنے آبائی گھروں سے نکال باہر کرنا جنکی تعداد تقریبا 60 ہزار کے قریب ہے اور فلسطینیوں کو پینے کے پانی سے محروم کرنا ایسے اسرائیلی اقدامات ہیں جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونیستی رژیم کے جارحانہ اقدامات سے صرف غزہ کی پٹی میں 2008 کے آخر تک 1 لاکھ فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اسپتال، سکول، مساجد، فلسطینیوں کے گھر اور پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکیاں نابود ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اسرائیل اقوام متحدہ سے منسلک 1991 کی انسانی حقوق کی دستاویز پر دستخط کر چکا ہے لہذا قانونی طور پر اس دستاویز پر عمل کرنے کا پابند ہے۔
خبر کا کوڈ : 30546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش