0
Friday 9 Jul 2010 15:55

امریکہ دنیا کا خود ساختہ لیڈر بنا بیٹھا ہے،ایٹمی پروگرام تبدیل نہیں کیا جائے گا،احمدی نژاد

امریکہ دنیا کا خود ساختہ لیڈر بنا بیٹھا ہے،ایٹمی پروگرام تبدیل نہیں کیا جائے گا،احمدی نژاد
 ابوجاہ:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکہ کی دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکٹیٹرز کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے دورہ افریقہ کے موقع پر نائجیریا کے دارالحکومت ابو جاہ میں کہی ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ خود کو دنیا کے ممالک کا خود ساختہ لیڈر سمجھتا ہے،تاہم ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ آمرانہ رویہ ہے،اور آمروں کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ 
آج نیوز کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایٹمی پروگرام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ابوجا میں نائیجیریا سمٹ سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ پوری دنیا کو بھی ایران کے خلاف قرارداد پر متفق کر لے تو بھی پرامن ایٹمی پروگرام رتی برابر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو مغرب سے جنگ کے لیے کسی بھی قسم کے بم کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بیشتر ایرانی امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں اور سب مل کر امریکا پر دباؤ ڈالنے کیلئے تیار ہیں۔ 
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ابوجا میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ڈی ایٹ گروہ دوست ملکوں کے درمیاں تعاون کی مثال بن سکتا ہے،اور عدل و انصاف،دوستی اور امن و صلح کی بنیادوں پر ایک نئے نظام کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے عالمی حالات کے بحرانی ہونے اور عالمی رائے عامہ کی ناراضگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ ایک کانفرنس تشکیل دی جائے،جسمیں الھی تعلیمات پر مبنی مناسب اقتصادی نظام تشکیل دینے کی کوشش کی جائے اور اس میں رکن ممالک کے وزراء اقتصاد اور مرکزی بینک کے سربراہان شرکت کریں۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنس و ٹکنالوجی،زارعت اور طب و صنعت میں کافی ترقی کر چکا ہے اور تہران ڈی ایٹ کے ملکوں کو اپنے تجربوں سے آگاہ کر کے ان کے تجربوں سے استفادہ کرنے کا خواہش مند ہے۔
خبر کا کوڈ : 30569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش