QR CodeQR Code

نیب جعلی کام کر رہا ہے، تفتیشی افسر بکے ہوئے ہیں، توقیر صادق

27 Sep 2013 13:22

اسلام ٹائمز: عدالت نے نیب کی استدعا پر ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا اور ملزم کو 10 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی، آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم، ملزم توقیر صادق نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب جعلی کام کر رہا ہے اور تفتیشی افسر بکے ہوئے ہیں۔ اوگرا کرپشن کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب کی تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم توقیر صادق سے 54 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ عدالت نے نیب کی استدعا پر ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا اور ملزم کو 10 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر صادق نے کہا کہ مجھ پر تین الزامات لگائے گئے ہیں، مجھ پر 80 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب جعلی کام کر رہا ہے اور نیب کے تفتیشی افسر بکے ہوئے ہیں۔ توقیر صادق نے کہا کہ میرے دور میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا ہوا، باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 305911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/305911/نیب-جعلی-کام-کر-رہا-ہے-تفتیشی-افسر-بکے-ہوئے-ہیں-توقیر-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org