0
Saturday 28 Sep 2013 00:13

حکومت کی دہشتگردوں کے سامنے بےبسی المیے سے کم نہیں، راجہ ناصر عباس

حکومت کی دہشتگردوں کے سامنے بےبسی المیے سے کم نہیں، راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے چار سدہ میں دہشت گردوں کی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خدداد پاکستان کے محب وطن عوام پر آئے دن حملوں کے بعد حکمرانوں کی خاموشی اور دہشت گردوں کے سامنے بےبسی ایک المیہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں بحرانوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں، قوم کو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ قوم سے معافی مانگیں، انہوں نے 70 ہزار سے زائد شہدائے پاکستان کے قاتلوں کا دفتر کھلوانے کا مطالبہ کر کے وارثان شہدا ء کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کیا نیا پاکستان کا مطلب محب وطن عوام کا قتل عام اور دہشت گردو ں کی حفاظت کرنا ہے۔ ؟ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور بھرپور کارروائی ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے ناگزیر بن چکی ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے چار سدہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا اصل ہدف پاکستان کو نا کام ریاستوں کے صف میں کھڑا کرنا ہے، ہمارے نااہل حکمرانوں میں بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں، این آر او کلچر پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، دہشت گردوں کے ساتھ این آر او پاکستان کی سالمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 306006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش