QR CodeQR Code

جماعۃ الدعوۃ نے زلزلہ متاثرین کیلئے لاہور کے مختلف چوکوں پر امدادی کیمپ لگا دیئے

27 Sep 2013 18:52

اسلام ٹائمز:لاہور میں چوبرجی چوک، بابو صابو انٹرچینج، ڈیفنس، مغلپورہ، مون مارکیٹ گلشن راوی، دبئی چوک اقبال ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن گول چکر، چوک شالامار و دیگر مقامات پر امدادی کیمپ لگائے ہیں جہاں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے لاہور کے مختلف چوکوں و چوراہو ں پر امدادی کیمپ لگا دیئے ہیں۔ لاہور میں چوبرجی چوک، بابو صابو انٹرچینج، ڈیفنس، مغلپورہ، مون مارکیٹ گلشن راوی، دبئی چوک اقبال ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن گول چکر، چوک شالامار و دیگر مقامات پر امدادی کیمپ لگائے ہیں جہاں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ امدادی کیمپوں پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے متاثرین کی امداد کیلئے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ امیر جماعۃ الدعوۃ لاہور مولانا ابوالہاشم کے مطابق امدادی کیمپوں پر جمع ہونیوالے سامان کی کھیپ جلد بلوچستان روانہ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جماعۃ الدعوۃ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ہمیشہ کی طرح اب بھی بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 306032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306032/جماعۃ-الدعوۃ-نے-زلزلہ-متاثرین-کیلئے-لاہور-کے-مختلف-چوکوں-پر-امدادی-کیمپ-لگا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org