QR CodeQR Code

مشرف نے چارنکاتی فارمولا پیش کر کے کشمیر پر سودے بازی کی کوشش کی، عبدالرشید ترابی

28 Sep 2013 11:43

اسلام ٹائمز: برطانیہ میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں جو کام حکومتوں کو کرنا تھا وہ جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل اور افرادی قوت کی کمی کے باوجود کر کے دکھایا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں پورا زور لگا چکا ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں چارنکاتی فارمولا پیش کر کے کشمیر کی تقسیم اور سودے بازی کرنے کی پوری کوشش کی مگر کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں نے ساری سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ کشمیریوں کے ساتھ جو بھی غداری کرے گا وہ اپنے انجام تک پہنچے گا۔ بھارت اور پاکستان بھی کشمیریوں پر کوئی ایسا فیصلہ مسلط نہیں کر سکتے جو ان کی مرضی کے خلاف ہو۔ قائد حریت سید علی گیلانی نے جس طرح استقامت کا مظاہرہ کیا اور مشکل وقت میں جس طرح کشمیریوں کی رہنمائی کی اور جس طرح بھارت کے تمام حربوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ برطانیہ میں سائوتھ زون کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کے دونوں اطراف میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں جو کام حکومتوں کو کرنا تھا وہ جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل اور افرادی قوت کی کمی کے باوجود کر کے دکھایا، حکومتی وسائل بھی اگر جماعت اسلامی کے پاس ہوتے تو بیس کیمپ کی حقیقی معنوں میں اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی تھی البتہ آزاد خطے میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے قیام سے تمام کشمیری جماعتیں حق خودارادیت کے نقطے پر اکھٹی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 306165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306165/مشرف-نے-چارنکاتی-فارمولا-پیش-کر-کے-کشمیر-پر-سودے-بازی-کی-کوشش-عبدالرشید-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org