QR CodeQR Code

پنجاب اور سندھ کے وزرائےاعلٰی کیجانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے15 کروڑ روپے امداد کا اعلان

28 Sep 2013 19:23

اسلام ٹائمز: بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب اور وزیراعلٰی سندھ نے متاثرین کی مدد کیلئے امداد کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب اور سندھ کی جانب سے حالیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے آواران کے دورے کے دوران متاثرین کے لیے 15 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعلٰی سندھ کی جانب سے فوری طور پر 5000 خیمے اور ادویات بھیجنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے اس موقع پر متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے زلزلہ کے دوسرے روز سے ہی امدادی سامان جن میں خیمے خوراک کی اشیاء، ادویات وغیرہ شامل ہیں، بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے کو مزید جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 5کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں سیاست چھوڑ کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنی چاہیئے۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعلٰی پنجاب اور سندھ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کے لیے امداد فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 306178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306178/پنجاب-اور-سندھ-کے-وزرائےاعل-ی-کیجانب-سے-زلزلہ-متاثرین-کیلئے15-کروڑ-روپے-امداد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org