QR CodeQR Code

جاوید ابراہیم پراچہ اور کور کمانڈر کا حالیہ دورہ پارا چنار خطرے کی گھٹی ہے، شبیر ساجدی

28 Sep 2013 15:06

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پارا چنار کے آرگنائزر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ چند روز قبل کور کمانڈر صاحب جو پارا چنار گئے تو اس کو میں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ وہ کہتے ہیں کہ آباد کاری ہوگی تو وہاں سے ہوگی جہاں مینگل قبیلہ آباد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پارا چنار کے آرگنائزر شبیر حسین ساجدی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے سرپرست جاوید ابراہیم پراچہ اور کور کمانڈر کا گذشتہ دنوں پارا چنار کے دوروں پر آنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید پراچہ کا پارا چنار کا دورہ کرنا صرف پارا چنار کے معاملہ تک محدود نظر نہیں آتا، یہ ایجنسیوں کے لوگ ہیں، یہ ڈالرز کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ چند روز قبل کور کمانڈر صاحب جو پارا چنار گئے تو اس کو میں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ آباد کاری ہوگی تو وہاں سے ہوگی جہاں مینگل قبیلہ آباد ہے۔ جبکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ انہوں نے جو ہماری اراضی قبضہ کی ہے اس کو چھڑوایا جائے۔ یہ وہاں جاکر کہتے ہیں کہ آباد کاری شلوزان تنگی سے شروع کریں۔ لہذا اس کو ہم بہت شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جاوید ابراہیم پراچہ کا دورہ کرنا، اور پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے اسے مکمل پروٹوکول دینا بھی خطرناک اشارہ ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اور ایف سی یہ چاہتے ہیں کہ طالبان بھگوڑوں کو ایک بار پھر کرم ایجنسی میں غالب لایا جاسکے۔ ان طالبان نے ہی ہمیں تباہ و برباد کیا، لوٹا۔ مری معاہدہ کے تحت وہ لوگ آباد ہوں گے جن کا کرم ایجنسی سے مستقل کوئی تعلق ہو، تاہم یہ لوگ طالبان کو آباد کرنے کی کوشش دوبارہ کر رہے ہیں۔ 
(شبیر حسین ساجدی کا تفصیلی انٹرویو آج جاری کیا جائیگا)


خبر کا کوڈ: 306245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306245/جاوید-ابراہیم-پراچہ-اور-کور-کمانڈر-کا-حالیہ-دورہ-پارا-چنار-خطرے-کی-گھٹی-ہے-شبیر-ساجدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org