0
Saturday 28 Sep 2013 17:58

بلوچستان میں7.2شدت کا پھر زلزلہ،4افراد جاں بحق ،درجنوں گھر منہدم

بلوچستان میں7.2شدت کا پھر زلزلہ،4افراد جاں بحق ،درجنوں گھر منہدم
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ، آواران، کراچی، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں 7.2 شدت کے نئے زلزلے میں4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ نئے جھٹکوں سے مشکے میں تباہی ہوئی ،امدادی کارروائیاں جا ری ہیں تاہم یہ سست روی کا شکار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز آواران سے96کلو میٹر دور اور14.8زیر زمین تھا۔ جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ان کی شدت 6 اعشاریہ 8تھی۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں کراچی ، کوئٹہ ، لاڑکانہ،دادو ،سکھر، جیکب آباد،خیرپور،پڈ عیدن،خضدار،سبی ،خاران ،مستونگ اور قلات شامل ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔24 ستمبر کو آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ضلع آواران کو اس میں بھی نقصان ہوا۔ڈی سی آواران رشید بلوچ کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے کے گاوٴں نوک جو میں تمام مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ،جبکہ اب بھی متعدد افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جا ری ہیں،ڈی سی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے آواران میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ زلزلے کے باعث بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ آواران کے اسپتال میں زیر علاج مریض، ڈاکٹرزاور طبی عملے کے ارکان زلزلہ آتے ہی باہر نکل آئے۔
خبر کا کوڈ : 306298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش