QR CodeQR Code

بھارت سرحدی دراندازی سے کیجانے والی دہشتگردی کا شکار ہے، من موہن سنگھ

28 Sep 2013 23:46

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بات چیت شملہ معاہدے کے تحت ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اقوام متحدہ میں بھی پاکستان کو نہیں بخشا، کہتے ہیں، ہمارا پڑوسی ملک پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے، دہشتگردی کی مشینری کو بند ہونا چاہیئے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ باز نہ آئے اور پاکستان کے خلاف دل کھول کر زہر اگلا، انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے اور اس کی سرزمین پر دہشتگردی کی مشینری کو بند ہونا چاہیئے، من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت سرحدی دراندازی سے کی جانے والے دہشتگردی کا شکار ہے، بھارت کشمیر سمیت پاکستان کے ساتھ تمام معاملات کا حل چاہتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام کہا کہ من موہن سنگھ نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پزیر ممالک کے مسائل سے آگاہ ہیں، اقوام متحدہ کو عالمی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے، فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم من موہن سنگھ نے کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ بھی بتا دیا، انہوں نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سرزمین بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بات چیت شملہ معاہدے کے تحت ہونی چاہیئے، سرحد پار دہشت گردی سے بھارت کو خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا کو آج مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے، سلامتی کونسل کو موجودہ سیاسی تناظر میں ڈھالنا ہو گا، دنیا سے غربت کے خاتمے کو ترجیح دینا ہو گی، امن، سلامتی، انسانی حقوق اور گورننس موجودہ دور کے اہم ایشوز ہیں۔ من موہن نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی مسائل کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا راگ الاپا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، اور بھارت کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 306369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306369/بھارت-سرحدی-دراندازی-سے-کیجانے-والی-دہشتگردی-کا-شکار-ہے-موہن-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org