QR CodeQR Code

نواز شریف نے عالمی سطح پر جاندار موقف پیش کرکے کشمیریوں کے دل جیت لئے، صدر یعقوب

29 Sep 2013 10:12

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کر کے قومی جرات کا ثبوت دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے میں بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو عالمی برادری کے سامنے رکھ کر کشمیری قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کر کے قومی جرات کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جرت مند لیڈر ہی کر سکتے ہیں۔ سردار یعقوب نے او آئی سی وزیر خارجہ اجلاس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر مسلم امہ کا شکریہ ادا کیا۔ سردار یعقوب نے کہا کہ قوم کو توقع ہے کہ پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات میں بھی ٹھوس بات چیت ہو گی۔ اںھوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیز اور سیکورٹی فورسسز پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کو بے نتیجہ کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 306415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306415/نواز-شریف-نے-عالمی-سطح-پر-جاندار-موقف-پیش-کرکے-کشمیریوں-کے-دل-جیت-لئے-صدر-یعقوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org