QR CodeQR Code

بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے جماعة الدعوة کی کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری

29 Sep 2013 13:00

اسلام ٹائمز: کراچی میں امیر جماعة الدعوة کراچی انجینئر نوید قمر کی ہدایات پر گلشن اقبال، جمشید ٹاﺅن، لیاقت آباد ٹاﺅن، ملیر اور بن قاسم میں اہم عوامی مقامات اور چورنگیوں پر امدادی کیمپ لگائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے دیگر شہروں کی طرح کراچی کی اہم چورنگیوں اور عوامی مقامات پر بھی لگائے گئے امدادی کیمپوں پر شہریوں کی بڑی تعداد بلوچستان کے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے امداد جمع کروا رہی ہے۔ کراچی سے امدادی کی دو بڑی کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں جبکہ تیسری امدادی کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔ امیر جماعة الدعوة کراچی انجینئر نوید قمر کی ہدایات پر جماعة الدعوة نے کراچی میں گلشن اقبال، جمشید ٹاﺅن، لیاقت آباد ٹاﺅن، ملیر اور بن قاسم میں اہم عوامی مقامات اور چورنگیوں پر امدادی کیمپ لگائے ہیں جہاں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ شہری جوش و جذبے کے ساتھ زلزلہ متاثرین کے لئے سامان، راشن، خوراک، نقدی جمع کروا رہے ہیں۔ امیر جماعة الدعوة کراچی انجینئر نوید قمر نے متاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں کی نگرانی کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ متاثرین زلزلہ کے لئے کراچی سے تیسری بڑی امدادی سامان کے کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔ انجینئرنوید قمر دیگر ذمہ داران سمیت خود بھی مخیر حضرات سے ملاقاتیں کرکے متاثرین زلزلہ کے لئے امداد اکٹھی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 306486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306486/بلوچستان-کے-زلزلہ-متاثرین-کیلئے-جماعة-الدعوة-کی-کراچی-میں-امدادی-سرگرمیاں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org