QR CodeQR Code

اطہر عمران طاہر دوبارہ آئی ایس او پاکستان کے میر کاررواں منتخب

29 Sep 2013 16:26

اسلام ٹائمز: ممتاز عالم دین علامہ حیدر علی جوادی نے مرکزی کنوشن کی آخری نشست میں نئے میر کاررواں کا اعلان کیا تو ہال لیبک یاحسن کی نعروں سے گونج اٹھا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کی آخری نشست میں نئے میر کاررواں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ حیدر علی جوادی نے نئے میر کاررواں کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے اعلان میں اطہر عمران کے نام کا اعلان کیا تو پنڈال لبیک یاحسین (ع) کے نعروں سے گونچ اٹھا۔ اسکائوٹس کا دستہ مرکزی صدر کو اپنے حصار میں لے کر سٹیج پر پہنچا، جہاں مرکزی صدر سے حلف لیا گیا۔ مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دوبارہ ذمہ داری ملنے کو اللہ کا انعام اور کارکنوں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میرے ناتواں کندھوں پر لشکر امام کی ذمہ داری آئی ہے اور اپنے طور پر اس کو نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ استعمار سے ہے، جو ہمارے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو گمراہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہے، آئی ایس او نوجوانوں کو استعماری سازشوں سے آگاہ کرے گی اور اس حوالے سے ہم خط ولایت پر عمل کرتے ہوئے استعمار کے خلاف یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہمارے کنونشن میں تشریف لائے، بالخصوص میں مشکور ہوں دفتر رہبری کے مسئول آیت اللہ محسن قمی کا اور دیگر علمائے کرام کا جو ہماری خواہش پر تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ میں جامعۃ المنتظر کے پرنسپل قاضی نیاز حسین کا بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے حسب سابق ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے  کہا  میں تمام کارکنان آئی ایس او کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جو دور دراز کا سفر کرکے لاہور پہنچے اور کنونشن میں شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 306581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306581/اطہر-عمران-طاہر-دوبارہ-ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کے-میر-کاررواں-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org