QR CodeQR Code

تحریک طالبان، انصار المجاہدین کا قصہ خوانی بازار دھماکے سے اظہار لاتعلقی

30 Sep 2013 14:32

اسلام ٹائمز: انصار المجاہدین کے ترجمان ابوبصیر نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ہونیوالے ڈرون حملے کا بدلہ جلد حکومت سے لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں بم دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہی۔ عوامی مقامات پر دھماکے کرنا تحریک طالبان کی پالیسی نہیں، قصہ خوانی بازار میں ہونیوالے دھماکے میں تحریک طالبان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں قصہ خوانی بازار بم دھماکے سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر حملے کرنا تحریک طالبان کی پالیسی نہیں ہے۔ قصہ خوانی بازار میں ہونیوالے دھماکوں میں تحریک طالبان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ دوسری جانب انصار المجاہدین نے بھی قصہ خوانی بازار دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر دھماکے طالبان نہیں اسٹیبلشمنٹ کرا رہی ہے ۔ انصار المجاہدین کے ترجمان ابوبصیر نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ہونیوالے ڈرون حملے کا بدلہ جلد حکومت سے لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 306841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/306841/تحریک-طالبان-انصار-المجاہدین-کا-قصہ-خوانی-بازار-دھماکے-سے-اظہار-لاتعلقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org