0
Monday 30 Sep 2013 19:13

وہ دن دور نہیں جب عوام سکھ کا سانس لے گی اور دہشتگرد انجام کو پہنچیں گے، شرجیل میمن

وہ دن دور نہیں جب عوام سکھ کا سانس لے گی اور دہشتگرد انجام کو پہنچیں گے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے۔ مفرور دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ جن ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جا رہا ہے ان کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام سکھ کا سانس لے گی اور دہشتگرد انجام کو پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 306968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش