0
Monday 30 Sep 2013 19:36

کراچی، غیر قانونی اسلحہ کی بازیابی مہم میں ابتک کسی نے بھی رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع نہیں کرایا

کراچی، غیر قانونی اسلحہ کی بازیابی مہم میں ابتک کسی نے بھی رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع نہیں کرایا
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کی بازیابی کے لئے جاری مہم کے سلسلے میں ابھی تک کسی نے بھی رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع نہیں کرایا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کراچی گہنور خان لغاری نے بتایا کہ ان تین دنوں میں ان کے ضلع میں کسی نے بھی رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع نہیں کرایا ہے۔ ہم نے پورے ضلع میں بینرز لگانا شروع کر دیئے ہیں، جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 11 اکتوبر تک غیر قانونی اسلحہ جمع کرا دیں۔ اس پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور ان سے پوچھ گچھ بھی نہیں ہوگی۔ ضلع شرقی کراچی کے ڈپٹی کمشنر سمیع الدین صدیقی نے بتایا کہ ان کے ضلع میں بھی ان تین دنوں میں رضاکارانہ طور پر کوئی اسلحہ جمع نہیں کرایا گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا اور اشتہاری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ محکہ داخلہ حکومت سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ پورے کراچی میں کہیں بھی غیر قانونی اسلحہ جمع ہونے کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر جمع کرانے کیلئے 15 دن کا وقت دیا ہے، جو 11 اکتوبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد غیر قانونی اسلحہ کی بازیابی کے لئے سرچ آپریشن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 306980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش