QR CodeQR Code

زلزلہ متاثرین کیلئے کام کرنیوالوں کو مکمل سیکیورٹی دینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

30 Sep 2013 20:49

اسلام ٹائمز‌: وزیراعلٰی بلوچستان نے ضلع آواران کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورے میں ملک کے مختلف حصوں‌ سے آئی ہوئی این جی اوز کو متاثرہ علاقوں کی امداد کیلئے مکمل سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے آواران میں این جی اوز سے کہا ہے کہ وہ زلزلہ زدہ علاقوں میں کہیں بھی جا کر کام کریں، ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال آواران کا دورہ کیا۔ جہاں زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی نے اسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی سے آواران میں ملک کے مختلف حصوں سے آئی ہوئی غیر سرکاری 22 تنظیموں کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر این جی اوز کے نمائندوں نے اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیراعلٰی کو آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی نے انہیں یقین دلایا کہ این جی اوز زلزلہ زدہ علاقوں میں کہیں بھی جا کر کام کریں، ان کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 307010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307010/زلزلہ-متاثرین-کیلئے-کام-کرنیوالوں-کو-مکمل-سیکیورٹی-دینگے-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org