QR CodeQR Code

پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنیکے موقف پر قائم ہے، سوسان رائس

1 Oct 2013 01:28

ٹائمز: امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق امریکی مشیر نے کہا کہ کیمیائی ہتھیار تلف کئے جانے پر اتفاق اور قرارداد کی منظوری کے باوجود شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنیکا منصوبہ اٹل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی موجودگی میں شامی عوام کا کوئی مستقبل نہیں، شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ اٹل ہے، پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ قومی سلامتی سے متعلق امریکی مشیر سوسان رائس نے کہا ہے کہ امریکہ شام سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لایا۔ شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ اٹل ہے۔ انہیں ہر صورت اقتدار چھوڑنا ہوگا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سوسان رائس نے کہا کہ کیمیائی ہتھیار تلف کئے جانے پر اتفاق اور قرارداد کی منظوری کے باوجود شامی صدر کو اقتدار سے الگ کرنے سے متعلق امریکہ اپنے موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی موجودگی میں شامی عوام کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 307069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307069/پالیسی-تبدیل-نہیں-ہوئی-شامی-صدر-کو-اقتدار-سے-الگ-کرنیکے-موقف-پر-قائم-ہے-سوسان-رائس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org