QR CodeQR Code

عائلہ ملک سے بطور ممبر قومی اسمبلی مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد

1 Oct 2013 01:47

اسلام ٹائمز:سپریم کورٹ نے عائلہ ملک سے مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ عمل درآمد کیلئے مناسب فورم پر جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک سے بطور ممبر قومی اسمبلی مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگری سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، درخواست گزار نور علی شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عائلہ ملک بطور رکن قومی اسمبلی نااہل ہو چکی ہیں، ان سے دو ہزار دو سے دو ہزار سات تک دی گئیں مراعات واپس لی جائیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا، عدالت نے عائلہ ملک سے مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ عمل درآمد کیلئے مناسب فورم پر جائیں، عدالت نے سردار ثناء اللہ زہری کی تصدیق اسناد سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی عارف محمود گل اور افتخار حسین گیلانی کی ڈگریوں کا معاملہ سات اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا، عدالت نے رکن قومی اسمبلی، چوہدری سجاد الحسن کی درخواست کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 307071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307071/عائلہ-ملک-سے-بطور-ممبر-قومی-اسمبلی-مراعات-واپس-لینے-کی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org