QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرے گی، تنویر اشرف کائرہ

1 Oct 2013 09:27

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرے گی اور احتجاجی مظاہروں میں بجلی کے بل نذر آتش کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے پسے عوام پر بجلی مہنگی کر کے بہت ظلم کیا ہے۔ اس سے مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر معاشی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لئے دباو کو قبول نہیں کیا تھا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرے گی اور احتجاجی مظاہروں میں بجلی کے بل نذر آتش کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 307074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307074/پیپلز-پارٹی-بجلی-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کے-خلاف-احتجاج-کرے-گی-تنویر-اشرف-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org