0
Tuesday 1 Oct 2013 23:55

سپریم کورٹ نے بجلی مہنگی کرنیکا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے بجلی مہنگی کرنیکا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے لوڈشیڈنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام مقدمات ملتوی کر دیں گے مگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ دنیا بھر میں فیول سستا ہو رہا ہے پاکستان میں مہنگا کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی نیپرا نے مہنگی نہیں کی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیسکوز نے قیمتیں کم کرنے کو کہا مگر حکومت نے قیمتیں بڑھا دیں۔ اگلے ماہ ٹیرف کم کر دیں گے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اس لئے حل نہیں ہو رہا ہے کہ آزاد کشمیر، صوبوں اور مختلف اداروں کے ذمہ بجلی کے بقایاجات 441 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے، کیا یہی حکومت کی رٹ ہے کہ پیسے وصول نہیں کر پا رہی۔ جو صارف بل ادا کر رہا ہے اسی پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔ عدالت پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ بجلی چوری کے معاملات درست کریں۔ کل سے بقایاجات کی ریکوری کریں اور غریب عوام کو مت ماریں۔ بتایا جائے کہ کس پر کتنے واجبات ہیں، تاکہ حکم جاری کیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو سیدھا سیدھا عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتی یہ اختیار نیپرا کو ہے۔ عدالت نے وفاق کو نوٹیفکیشن کی نقل باقاعدہ طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر نوٹیفکیشن کا اجرا غیر قانونی ہوا تو عبوری حکم بھی جاری کریں گے۔ بادی النظر میں اس طریقہ کار کے تحت حالیہ اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ سماعت بدھ کو پھر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 307335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش