QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیراعظم جھوٹے ہیں

عالمی برادری نیتن یاہو کو ایران کیخلاف مزید جھوٹ بولنے کا موقع نہ دے، محمد جواد ظریف

2 Oct 2013 00:30

اسلام ٹائمز: نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل جو کہ گذشتہ 60 سال سے فلسطینی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور خود اسکے پاس خطرناک ہتھیار موجود ہیں، وہ عالمی برادری کو تخفیف اسلحہ اور انسانی حقوق کے حوالے سے بلیک میل کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسرائیلی وزیراعظم کو اقوام متحدہ میں انتہائی تنہاء شخصیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جھوٹے الزامات اور پراپیگنڈوں پر کان نہ دھرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل جو کہ گذشتہ 60 سال سے فلسطینی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور خود اس کے پاس خطرناک ہتھیار موجود ہیں، جو پورے عرب خطے کیلئے خطرے کی علامت ہیں۔ وہ عالمی برادری کو تخفیف اسلحہ اور انسانی حقوق کے حوالے سے بلیک میل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مزید جھوٹ بولنے اور ایران پر من گھڑت الزامات لگانے کا موقع نہ دے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل کا سب سے بڑا جھوٹ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں ہے۔ وہ گذشتہ 22 سال سے یہ واویلا کر رہا ہے کہ ایران چھ ماہ میں ایٹم بم بنا لے گا۔


خبر کا کوڈ: 307344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307344/عالمی-برادری-نیتن-یاہو-کو-ایران-کیخلاف-مزید-جھوٹ-بولنے-کا-موقع-نہ-دے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org