QR CodeQR Code

جسٹس مقبول باقر حملہ کیس، گرفتار ملزمان کا اعتراف جرم

2 Oct 2013 00:49

اسلام ٹائمز: جسٹس مقبول باقر پر 26 جون کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی ازسر نو تفتیش مکمل کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان ہی اصل ملزمان ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مقبول باقر پر حملے کی تفتیش از سرنو کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں گرفتار اور چالان میں نامزد ملزمان ہی اصل ملزمان ہیں۔ کیس میں معصوم بلا اس کے ساتھی دھماکہ میں ملوث ہیں۔ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والا بھی ان ہی ساتھی تھا۔ ذرائع کے مطابق نئی تفتیشی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں آئی جی سندھ کو ارسال کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس مقبول باقر پر 26 جون کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے۔ اس حملے میں جسٹس مقبول باقر زٕخمی ہوئے جبکہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور جسٹس مقبول باقر سمیت 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 307350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307350/جسٹس-مقبول-باقر-حملہ-کیس-گرفتار-ملزمان-کا-اعتراف-جرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org