0
Wednesday 2 Oct 2013 09:52

موہن سنگھ کا کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ میں بیان حقائق کے منافی ہے، علی رضا سید

موہن سنگھ کا کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ میں بیان حقائق کے منافی ہے، علی رضا سید
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر پر بیان حقائق کے منافی ہے۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، متنازع علاقہ ہے۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہہ کر حقیقت سے روگردانی کی ہے۔ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور ہرگز بھارت کا حصہ نہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے اس طرح کا بیان دے کر تاریخی حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے۔ علی رضا سید نے یاد دلایا کہ 1948ء میں اس وقت کے بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گئے تھے اور کشمیریوں سے حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا، من موہن سنگھ کو وہ وعدہ نہیں بھولنا چاہیے۔ بھارت نے کشمیریوں کو ان کا حق دینے کی بجائے ان کی سرزمین پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں روکاٹ بنا ہوا ہے۔ کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو سمجھنا چاہیے کیونکہ اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مصمم ہیں کہ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے اختیار کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔ علی رضاسید نے پاکستانی وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائے جانے کو سراہا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تین فریقی مذاکرات بشمول پاکستان، بھارت اور کشمیریوں  کے ذریعے اس مسئلے کا مناسب حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 307407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش