0
Wednesday 2 Oct 2013 13:19

ایران شمالی کوریا سے بڑا خطرہ، ایرانی ایٹمی ہتھیار اسرائیل کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں، نیتن یاہو

ایران شمالی کوریا سے بڑا خطرہ، ایرانی ایٹمی ہتھیار اسرائیل کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں، نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے، بنیامین نیتن یاہو نے مطالبہ کیا کہ ایران اپنا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر ختم کر دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  صیہونی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے آپ کو ایسے مقام پر لاکھڑا کرنا چاہتا ہے کہ اس سے پہلے کہ بین الاقومی برادری کو پتہ چلے اور وہ اس میں رکاوٹ بنے، ایران جب چاہے تیزی کے ساتھ ایٹم بم بنا سکے۔ بنیامین نیتن یاہو نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا اور اگر اسرائیل مجبور ہوا تو تنہا بھی ایران کے مقابلے میں کھڑا ہوجائیگا۔ صیہونی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار اسرائیل کے مستقبل کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران پر دباو میں مزید اضافہ کرے۔

صیہونی وزیراعظم نے ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال اور بے بنیاد الزامات ایسی حالت میں لگائے ہیں جبکہ تہران امریکہ، اسرائیل اور ان کے بعض اتحادیوں کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو بارہا مسترد کرتا رہا ہے اور اسکا تاکید کہ ساتھ یہ کہنا ہے کہ اسکا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے سوموار کو امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ فوجی کارروائی کی دھمکی اور اقتصادی پابندیون کے دباو نے ایران کو مذاکرات پر مجبور کیا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ اگر ایران غرب کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے بعد بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے تو اسکے خلاف اقتصادی پابندیوں کو مزید سخت کر دیا جائے۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دباو کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ پورے مشرق وسطٰی میں تنہا اسرائیل ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ملک ہے اور ایک اندازے کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس 200 سے 400 تک ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں۔ اسرائیل نے ابھی تک نہ تو ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں اور نہ ہی وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دیتا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای کے مخلص خادم ہیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کے جلد حصول کی صلاحیت موجود ہے۔ مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لئے فلسطینیوں کو اسرائیلی ریاست تسلیم کرنی ہوگی۔ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے، اسے روکنے اور نمٹنے کے لئے اکیلے ہی کارروائی پر تیار ہیں۔ ایران شمالی کوریا سے بڑا خطرہ ہے۔ ایران نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکیوں کو وطیرہ بنا لیا۔ اوباما کی دھمکیوں سے بداعتماد ہوئی ہے۔ اسرائیل تنہا کارروائی کے حوالے سے سوچے بھی نہ، ہم کسی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 307425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش