QR CodeQR Code

سانحہ داتا دربار،حملہ آور کی شناخت ہو گئی،کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی سیاست،رحمان ملک

11 Jul 2010 20:09

اسلام ٹائمز:وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی سیاست،دہشت گرد عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں،داتا دربار پر خودکش حملے کے ملزموں تک پہنچنے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دعوی کیا ہے کہ داتا دربار لاہور پر خودکش حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے،حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ان واقعات کے پیچھے تیسری قوت کا ہاتھ ہے۔
کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی سیاست،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں،داتا دربار پر خودکش حملے کے ملزموں تک پہنچنے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے مہمند ایجنسی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے اپیل کی کہ وہ افغانستان سے لوگوں کا پاکستانی علاقوں میں داخلہ روکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل دور میں افغانستان کی مدد کی ہے اس لئے افغانستان بھی ذمہ داری کا ثبوت دے۔


خبر کا کوڈ: 30749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/30749/سانحہ-داتا-دربار-حملہ-آور-کی-شناخت-ہو-گئی-کالعدم-سپاہ-صحابہ-اور-لشکر-جھنگوی-کا-کوئی-مذہب-ہے-نہ-سیاست-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org