QR CodeQR Code

چمن، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھاری تعداد میں اسلحہ سمیت گرفتار

3 Oct 2013 12:40

اسلام ٹائمز: ملزمان سے 224 بارودی سرنگیں، 15 خودکش جیکٹس اور 30 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گردوں رفیع اللہ اور عبدالمالک کو چمن بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 224 بارودی سرنگیں، 15 خودکش جیکٹس، 30 کلو دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم ڈیوائسز، پرائما کارڈ اور 11 سوئچ برآمد کئے گئے جبکہ دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 307728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307728/چمن-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-میں-2-دہشتگرد-بھاری-تعداد-اسلحہ-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org