0
Monday 12 Jul 2010 11:49

کشمیر میں صورتحال سخت کشیدہ ہے،بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

کشمیر میں صورتحال سخت کشیدہ ہے،بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔کئی برسوں میں اس نوعیت کے پہلے بیان میں انہوں نے وادی کشمیر میں غم و غصے کی"بنیادی وجوہات"مشکل صورتحال میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکامی قرارد یا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے انڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال کافی عرصے سے تنائو کا شکار ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں اور اس کی بنیادی وجہ ہے کہ ہم اپنی کامیابیوں کو بہتر طور پر استعمال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کافی حد تک صورتحال کو قابو میں لے آئی تھی اور ضروری تھا کہ اس عمل کو جاری رکھا جاتا اور وادی میں قیام امن کی کوششیں کی جاتیں۔جہاں تک فوج کا تعلق ہے میرے خیال سے اس ضمن میں بہت کچھ کیا جا چکا ہے۔صورتحال اس نہج پر آ چکی ہے کہ بہتری کے لئے مزید اقدامات کر دینے چاہیے تھے۔سخت کشیدہ صورتحال کو قابو کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پر تشدد احتجاج کے پیچھے شرپسندوں کی نشاندہی کی جائے۔چند عناصر ہیں،جو کہ فون پر ہدایات دیتے ہیں ان کی شناخت ہو،یہ وہی لوگ ہیں،جو احتجاج کیلئے مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔یہ تو مقامی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ عام آدمی کا اعتماد حاصل کریں اور انہیں احتجاج سے دور رکھیں۔
 انہوں نے استفہامیہ انداز میں کہا کہ ہم کیسے عام آدمی سے رابطے کریں اور ان کا اعتماد حاصل کریں،تاکہ وہ ان ساری کارروائیوں سے دور رہ سکے؟ان کا کہنا تھا کہ یہ خالصتاً انتظامی معاملہ ہے، اور اس سلسلے میں منتخب ارکان کو مختلف سطحوں پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ 11جون سے شروع ہونیوالے تشدد پر قابو پانے کیلئے وادی کے مختلف حصوں میں فوج تعینات کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کی کمی کے باعث ہی وہ لوگ چاہتے ہیں کہ فوج کو زیاہ نمایاں مقام حاصل ہو اور ہمارا خیال ہے کہ ایسا ہی ہے اور ہمیں اس کی کافی فکر بھی ہے۔
کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم واقعہ یہ پیش آیا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی درخواست مسترد کر دی۔محبوبہ مفتی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ وزیر اعظم کی بڑی مہربانی تھی کہ انہوں نے مجھے فون کیا اور مجھے اجلاس میں شرکت کیلئے کہا،لیکن مجھے افسوس ہے کہ مجھے اجلاس میں شریک ہونے سے معذرت کرنی پڑی۔
مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کی وجہ سکیورٹی فورسز ہیں،بھارت
آج نیوز کے مطابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کی بنیادی وجہ سکیورٹی فورسز کی نا اہلی ہے۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کی بنیادی وجہ سکیورٹی فورسز کی نااہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے کافی کچھ کیا ہے،لیکن موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔مظاہروں کے منتظمین اور احتجاجی تحریک کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے جن کی اب تک شناخت بھی نہیں ہو سکی،جو سیکورٹی فورسز کی ناکامی ہے۔
جنرل وی کے سنگھ نے اعتراف کیا کشمیری عوام اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد نہ ہونے کے برابر ہے۔عام کشمیریوں کا اعتماد حاصل کر کے انہیں حریت پسندوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کرفیو نافذ کرنا تھا،تو پوری وادی میں کرنا چاہیئے تھا،مخصوص علاقہ تک کرفیو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 30789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش