QR CodeQR Code

امریکہ کا افغانستان میں دہرا معیار، طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، افغان رکن پارلیمنٹ

3 Oct 2013 20:17

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلمے زابلی نے مزید کہا کہ امریکہ کے طالبان سے خفیہ امن مذاکرات سے افغانستان میں اس کے مقاصد سے متعلق سنگین سوالات نے جنم لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے رکن پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کمیٹی برائے شکایات کے سربراہ زلمے زابلی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ طالبان کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جنوبی صوبے زابل کے ضلع میزان میں امریکی ہیلی کاپٹروں سے طالبان کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار بھیجے گئے ہیں۔ امریکہ افغانستان سے متعلق دہرے معیار اور پالیسی پر گامزن ہے اور ایسی امداد سے طالبان مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے طالبان کی فوجی امداد جاری رکھی تو اس سے افغانستان میں غم و غصہ پھیلے گا اور امریکہ مخالف جذبات میں شدت آئے گی۔ زلمے زابلی نے مزید کہا کہ امریکہ کے طالبان سے خفیہ امن مذاکرات سے افغانستان میں اس کے مقاصد سے متعلق سنگین سوالات نے جنم لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 307893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/307893/امریکہ-کا-افغانستان-میں-دہرا-معیار-طالبان-کو-اسلحہ-فراہم-کر-رہا-ہے-افغان-رکن-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org