0
Friday 4 Oct 2013 23:20

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور اور کوئٹہ پولیس نے مشرقی بائی پاس پر مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان اور کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر کلی سردہ اور شیر جان اسٹاپ کے قریب مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کے قبضے سے چار موبائل فون برآمد کرکے سریاب پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔

خبر کا کوڈ : 308019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش