0
Friday 4 Oct 2013 14:26
اسرائیل کا بندوبست تو انہوں نے پہلے سے کر رکھا ہے

ایران امریکہ تک مار کرنیوالے میزائل بنا رہا ہے، صیہونی وزیراعظم کا واویلا

ایران امریکہ تک مار کرنیوالے میزائل بنا رہا ہے، صیہونی وزیراعظم کا واویلا
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین تیتن یاہو نے اپنے تازہ ترین انتباہ میں کہا ہے کہ ایران ایک ایسے بین البراعظمی بلیسٹک میزائل پر کام کر رہا ہے جس کا ہدف ایک دن امریکہ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے بنیامین نیتن یاہو نے امریکی عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے یہ تک کہہ دیا کہ ایران اس طرح کے میزائل ہمارے مقابلے کے لئے نہیں بنا رہا، کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی اسرائیل تک رینج کے ہتھیار موجود ہیں۔ صیہونی وزیراعظم نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے زیادہ ریینج والے یہ میزائل آپ لوگوں کے لئے ہیں۔ یاد رہے کہ صیہونی وزیراعظم کا ملک مشرق وسطٰی میں تنہا ایسی حکومت ہے، جس کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہیں۔ بنیامین نیتن یاہو نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں یہ بات بخوبی جانتی ہیں کہ ایران کے بین البراعظمی میزائلوں کا ہدف تنہا اسرائیل نہیں ہے بلکہ وہ اس سے بہت آگے کا سوچ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 308041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش