0
Saturday 5 Oct 2013 01:30

پشاور، وفاق طالبان کیساتھ فوری مذاکرات کرے، جماعت اسلامی کی امن کانفرنس میں مطالبہ

پشاور، وفاق طالبان کیساتھ فوری مذاکرات کرے، جماعت اسلامی کی امن کانفرنس میں مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ امن کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سے فوری مذاکرات کئے جائیں۔ المرکز اسلامی پشاور میں منعقدہ آل پارٹیز امن کانفرنس پروفیسر ابراہیم کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (س) کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت طالبان سے فوری مذاکرات کیلئے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرے اور امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام مسلح گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور پشاور کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ اعلامیہ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 308218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش