0
Friday 4 Oct 2013 23:52

ملتان، تعلیمی نظام سے نظریہ پاکستان کو حذف کیا جارہا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ

ملتان، تعلیمی نظام سے نظریہ پاکستان کو حذف کیا جارہا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب نے صوبائی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تعمیر، تعلیم سے کے سلوگن سے تعمیر پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔ اس مہم کے ذریعے طلبہ کو تعلیمی امور سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعلیمی کلچرکے فروغ کے ذریعے ملک کی تعمیر اور ترقی میں تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ دوسری طرف طلبہ اور ماہرین تعلیم کی آرا پر مبنی سفارشات کو وزارت تعلیم اور حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ بین الجامعاتی مقابلہ جات، سیمینارز اور کانفرنسز کے ذریعے طلبہ تک رسائی حاصل کی جائے گی جب کہ تعلیمی اداروں میں تعمیری کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے طلبہ تنظیمیوں کی سرگرمیوں کو موثر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب رائے حق نواز نے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان ڈویژن عزیر خان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان معاذ امجد اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا حسان اخوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم قومی وحدت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تعلیم کے ذریعے قوم کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا شعبہ تعلیم کوئی متفقہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں گھر چکا ہے، نصاب تعلیم کے ادبی اور معاشرتی مضامین سے نظریہ پاکستان کے تصور کو بتدریج حذف کیا جا رہا جبکہ سائنسی اور پیشہ ورانہ مضامین میں کسی قسم کی جدت پیدا نہیں کی جا رہی۔ بنیادی اور اعلی تعلیم میں خاطر خواہ حکومتی اقدامات نہ ہونے کو جواز بنا کر غیر ملکی اور غیر سرکاری تنظیموں کیلئے شعبہ تعلیم میں مداخلت کے راستے کھول دئیے گئے جس سے ملک کے نظریاتی تشخص کو شدید نقصانات درپیش ہیں۔ یوں تعلیمی اداروں کا کلچر معاشرتی اور اخلاقی روایات سے دور ہوتا چلا جارہا ہے۔ ملکی ماہرین تعلیم پر انحصار کی بجائے غیر ملکی مشیران تعلیم کے ذریعے تعلیمی اقدامات کو حکومتی تائید حاصل ہے، تعلیم کی نجکار ی اور بورڈ آف گورنر کے قیام اور ذریعہ تعلیم پر متنازعہ اقدامات منظر عام پر آرہے ہیں۔ پاکستان میں بنیادی تعلیمی سے لے کر اعلی تعلیم کا مستقبل حکومتی عدم توجہی کی بنا پر ہمیشہ کی طرح آج بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 308230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش