QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کا کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ

5 Oct 2013 01:28

اسلام ٹائمز: ایٹمی پلانٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کو جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ دورہ میں جوہری پروگرام اور تنصیبات کی حفاظت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان کے جوہری پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا۔ وزیراعظم کہوٹہ کی ریسرچ لیبارٹریز بھی گئے جہاں اُنہیں پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے ایٹمی پلانٹ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ میاں نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم سے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے ملاقات کی۔ جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جنرل خالد شمیم وائیں کی خدمات کو سراہا۔


 


خبر کا کوڈ: 308259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308259/وزیراعظم-نواز-شریف-کا-کہوٹہ-ایٹمی-پلانٹ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org