0
Saturday 5 Oct 2013 16:42

دس ہزار جانثار مل جائیں نیٹو سپلائی بند کرا دوں گا، منور حسن

دس ہزار جانثار مل جائیں نیٹو سپلائی بند کرا دوں گا، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں 10 ہزار جانثار مل جائیں تو وہ آج ہی نیٹو سپلائی بند کرا سکتے ہیں۔  لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب جماعتوں کے مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا، وہ اب بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عام انتخابات میں عوام نے چوروں کو ووٹ دیئے، گزشتہ دور حکومت میں شہباز شریف علی بابا 40 چور کا نعرہ لگاتے تھے لیکن اب بھی وفاق اور پنجاب میں چور ہی حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابی منشور پر عمل نہیں کر سکی جس پر اسے مستعفی ہو جانا چاہئے لیکن اگر ملک میں بلدیاتی انتخابات کرا دیئے جائیں تو اس سے ذریعے عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جا سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بندوق کی نوک سے شریعت نافذ ہو سکتی ہے نہ امن کا قیام ممکن ہے، ملک میں شریعت کا نفاذ صرف انتخابات کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے، طالبان اگر شریعت نافذ کرنا چاہتے تو اب تک کرا چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، امریکا اور سیکولر قوتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 5 سے 10 ہزار جاں نثار مل جائیں تو آج ہی نیٹو سپلائی بند کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 308413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش