QR CodeQR Code

حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر روپے کو تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، ڈاکٹر مرتضی مغل

5 Oct 2013 20:39

اسلام ٹائمز: تاجروں کے وفد سے گفتگو میں پاکستان اکانومی واچ کے صدر نے کہا کہ روپے کے زوال کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات مسابقت کی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر روپے کو تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جو پاکستانی کرنسی کے موجودہ بحران کا سبب ہے، جس سے عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا ہے۔ تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے کے بعد بین الاقوامی کرنسیوں بالخصوص ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں نو فیصد سے زیادہ کمی نے اسٹیٹ بینگ کے گورنر کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا کہ روپے کے زوال کی وجہ سے افراط زر، غربت، قرضے اور عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جبکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات مسابقت کی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہیں۔ جس کا براہ راست اثر زر مبادلہ کے ذخائر، محاصل ، روزگار کی صورتحال اور امن و امان پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کروڑوں بے روزگار نوجوانوں کے پاس دہشت گردی، جرائم یا خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا۔


خبر کا کوڈ: 308466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308466/حکومت-نے-آئی-ایم-ایف-کی-ہدایت-پر-روپے-کو-تباہ-کرنے-کا-تہیہ-کر-رکھا-ہے-ڈاکٹر-مرتضی-مغل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org