QR CodeQR Code

چوہدری نثار کا قواعد کیخلاف جاری کیے گئے 2000 پاسپورٹ منسوخ کرنیکا حکم

5 Oct 2013 22:59

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں اور تجاوزارت کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سخت کرنے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خلاف ضابطہ جاری کیے گئے 2000 سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بدعنوان افسروں کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خلاف ضابطہ جاری کیے گئے پاسپورٹ اور وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں کیخلاف کارروائی سمیت دیگر امور کا معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں اور تجاوزارت کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے وفاقی پولیس اور ایف آئی اے میں بدعنوان عناصر کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے، اسلام آباد پولیس اور محکمہ ریونیو میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی اور خلاف ضابطہ جاری کیے گئے 2 ہزار پاسپورٹس فوری منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اجلاس وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں بدعنوان عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بدعنوان ریونیو افسران کو بھی فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ایف آئی اے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے کارروائی تیز کرے۔ اسلام آباد میں کچی آبادیوں اور تجاوزات کے اعداد و شمار بھی اکٹھے کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 308478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/308478/چوہدری-نثار-کا-قواعد-کیخلاف-جاری-کیے-گئے-2000-پاسپورٹ-منسوخ-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org