0
Saturday 5 Oct 2013 22:48

وزیراعلی نے ملتان میں صفائی انقلاب لانے کیلئے 7 ارب روپے جاری کر دیئے

وزیراعلی نے ملتان میں صفائی انقلاب لانے کیلئے 7 ارب روپے جاری کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا خواب صاف ستھرا پنجاب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے ضلعی حکومت ملتان کی جانب سے ملتان سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو باقاعدہ چارج دیدیا گیا ہے ۔ گھنٹہ گھر چوک پر منعقدہ پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آ فیسر سید گلزار حسین شاہ نے چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رائے منصب نے معاہدہ پر دستخط کر کے اختیارات تفویض کئے۔ مذکورہ کمپنی آج سے شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام امور سنبھالے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈ ی سی او سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے صفائی ستھرائی کا جدید نظام متعارف کرانا خوش آئند ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ملتان سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 7 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی ہے جس سے شہر میں صفائی و ستھرائی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے ضلعی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ 

چیئرمین سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی رائے منصب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف نے پنجاب کے 6 اضلاع میں صفائی ستھرائی کا جدید نظام متعارف کر دیا ہے جس کے امور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات نظر آئے گے۔ جلد ہی ایک ایمرجنسی نمبر جاری کریں گے جس پر شہریوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر 10 منٹ میں صفائی کا عملہ موقع پر پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے شہریوں سے وعدہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے خواب کو پورا کرتے ہوئے شہر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف ستھرا بنایا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید، ملک انور، بلال بٹ سمیت لیگی رہنما اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 308490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش